ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابی تشہیر کے آخری دن وزیر اعظم کا سوال- کانگریس نے امبیڈکر کے لئے کیا کیا؟

انتخابی تشہیر کے آخری دن وزیر اعظم کا سوال- کانگریس نے امبیڈکر کے لئے کیا کیا؟

Thu, 10 May 2018 12:49:16    S.O. News Service

نئی دہلی؍بنگلورو،10؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک اسمبلی کے لئے 12 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لئے 10 مئی یعنی آج شام پانچ بجے انتخابی تشہیر تھم جائے گی۔ تشہیر کے آخری دن پی ایم مودی نے نمو ایپ کے ذریعے کرناٹک کے دلت، پسماندہ اور اقلیتی کارکنوں سے بات کی۔ دریں اثنا، وزیراعظم نے کہا کہ بیشتر دلت رکن پارلیمان بی جے پی سے ہیں۔ پی ایم نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ دلتوں اور پسماندہ طبقات کے گھر جا کر انہیں بی جے پی کی اسکیموں کے بارے میں بتائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے ایس سی۔ ایس ٹی ایکٹ کو سخت بنایا۔ سبھی عظیم سنتوں سے ترغیب لے کر ہم آج بابا صاحب کے خوابوں کی تکمیل کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔ ان کا خواب ہندوستان کو ایک طاقتور ملک بنانا تھا۔ کانگریس جب تک اقتدار میں تھی تب تک اس نے بابا صاحب کو عزت نہیں دی۔ کانگریس نے بابا صاحب کو بھارت رتن نہیں دیا۔

کرناٹک میں بی جے پی صدر امت شاہ اور 22 مرکزی وزرا تشہیر کرنے والے ہیں، وہ یہاں روڈ شو- ریلیوں میں حصہ لیں گے۔ یہاں بی جے پی، کانگریس، جے ڈی ایس اور دیگر جماعتوں کی 52 ریلیاں ہوں گی۔ وہیں، دوسری جانب، راہل گاندھی کو روڈ شو کی اجازت نہیں ملی۔

ایک دن پہلے بنگلورو کے ایک فلیٹ میں تقریبا 10 ہزار ووٹر کارڈ برآمد ہونے کے بعد کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی پارٹیاں ایک دوسرے پر انتخابات متاثر کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگا رہی ہیں۔ 12 مئی کو کرناٹک میں ووٹنگ ہونی ہے اور نتائج 15 مئی کو اعلان کیے جائیں گے۔


Share: